آئی پی ایل میچ کے بعد حریف تماشائی آپس میں الجھ پڑے

کراچی(سپورٹس نیوز) رائل چینلنجرز بنگلورو کے ہاتھوں چنئی کی 2 رنز سے شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے پرستاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ چناسوامی اسٹیڈیم میں مقابلے میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف تلخ جملے کہے گئے۔ زیرگردش ویڈیو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر چنئی کا ایک پرستار آئی پی ایل 2003 کی ٹرافی تھامے ہوئے دھونی کا پوسٹر اٹھائے کھڑا تھا۔ اس کی بنگلورو کے پرستاروں سے تکرار شروع ہوگئی جس کے بعد بنگلورو کے دو پرستار اس سے جھگڑ پڑے جس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں