پاک بھارت کشیدگی کے بعد پہلی بار سامنے آنے پر فواد خان کو تنقید کا سامنا

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکار فواد خان کو حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حال ہی میں فواد خان نے اپنے دوستوں کے ہمراہ لاہور کے ایک تھیٹر میں یاسر حسین کا ڈرامہ منکی بزنس دیکھا۔ڈرامے کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ کی جانب سے فواد خان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے منکی بزنس کا تھیٹر ڈرامہ دیکھا ہے جو انہیں بے حد پسند آیا۔اداکار نے تمام اداکاروں کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کے تمام فنکار بہت قابل ہیں۔فواد خان نے یاسر حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک بہترین لکھاری ہیں بلکہ بہت اچھے اداکار اور ہدایت کار بھی ہیں۔اسی ویڈیو میں واسع چوہدری اور بلال لاشاری کو بھی ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم تنقید کا نشانہ صرف فواد خان کو بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں