انٹر جیل بال ٹورنامنٹ مکمل راولپنڈی ریجن نے فائنل میچ جیت لیا

لاہور(سپورٹس نیوز)وزیر اعلی پنجاب جیل اصلاحات پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل سینٹرل جیل لاہور میں منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ریجن نے لاہور ریجن کو ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں چیئرپرسن وزیر اعلی ٹاسک فورس رانا منان خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز میاں سالک جلال اور ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید رف بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں