فنکاروں کا کام دل جوڑنا ہوتا ہے دیواریں کھڑی کرنا نہیں’ حنا خواجہ

کراچی (شوبز نیوز)اداکارہ و سماجی کارکن حنا خواجہ بیات نے بھارتی شاعر اور دانشور جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اختر کے تبصرے اداکاری سے زیادہ کچھ نہیں۔ فنکاروں اور ادیبوں کا کام دل جوڑنا ہوتا ہے، دیواریں کھڑی کرنا نہیں۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم سب انسانیت کے سفیر ہیں اور اگر ہم ہی نفرت بانٹنے لگیں تو عام لوگ کہاں جائیں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں