شاہ رخ کا دیا ہوا تحفہ 4سال تک کھول کے چیک نہیں کیا۔ عامر خان

ممبئی (شوبز نیوز) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے پہلی بار واضح کیا ہے کہ بولی وڈ میں صرف تین خانز کا بولا بالا کیوں ہی باقی اداکاروں کو وہ اہمیت اور حیثیت کیوں حاصل نہیں ہو سکی جو سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کو حاصل ہوئی۔عامر خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی دونوں شادیوں اور تیسری خاتون سے رومانوی تعلقات سمیت اپنے بچپن اور فلمی کیریئر پر بھی بات کی۔ان کا تعلق غریب خاندان سے ہے، تاہم انہوں نے اپنی محنت کی وجہ سے وہ مقام حاصل کیا، جس کی انہیں خواہش تھی۔ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے انکشاف کیا کہ تقریبا 30 سال قبل 1996 میں شاہ رخ خان نے انہیں ایک لیپ ٹاپ تحفے میں دیا تھا، جسے انہوں نے 4 سال تک دیکھا، نہ چلایا اور جب چلانے کی کوشش کی تو وہ چلا ہی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل چیزوں کے عادی نہیں، آج بھی انہیں زوم میٹنگ کرنے میں مزہ نہیں آتا، ان کے لیے آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنا ہی میٹنگ ہے جب کہ ہر چیز ان کے دماغ میں ہوتی ہے، وہ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر یقین نہیں رکھتے۔ان کا کہنا تھا کہ تیس سال قبل شاہ رخ خان نے اپنے لیے بھی لیپ ٹاپ خریدا اور انہیں بھی تحفے میں دیا لیکن انہوں نے تحفہ لے کر اسے رکھ دیا، چار سال بعد مینیجر کے بتانے پر انہوں نے لیپ ٹاپ کو کھولنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں