”ویلکم ٹو پنجاب”14اگست پر سینما گھروں میں ریلیز ہو گی

لاہور (شوبز نیوز)نئی فلم”ویلکم ٹو پنجاب”کی ٹریلر لانچنگ تقریب مقامی سینما میں سجائی گئی جس میں شوبز انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جن میں ہدایتکار سید نور، مسعود بٹ، اعجاز کامران، شہزاد رفیق ندیم مانڈوی والا، راشد خواجہ، کاشف نثار، نور الحسن، التمش بٹ، طارق بٹ، چوہدری کرامت، شیخ عابد رشید، فیاض خان، عادل عسکری، ممتاز شبیر، سہیل ملک، چوہدری اسلم، خرم بٹ، شاہزیب مرزا، حاجی شفیق، آصف اکبر، اچھی خان، جرار رضوی، ڈاکٹر خاقان غازی، میاں عدنان ارشد، رابعہ طارق اور دیگر شامل تھے۔فلم کے ہدایتکار شہزاد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں بین الاقوامی ہم آہنگی پیدا کی ہے۔ یہ ایک صوبہ کی فلم نہیں بلکہ پاکستان کی فلم ہے۔فلم میں دو نئے چہروں عادی خان اور زارا حیات کو متعارف کروایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں