فاف ڈوپلیسی نے ناقابل یقین کیچ تھام لیا’ویڈیو وائرل

نیویارک (سپورٹس نیوز)میجر کرکٹ لیگ میں فاف ڈوپلیسی نے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے 41 سال کی عمر میں ڈائیو لگا کر ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیویارک منی کے خلاف ٹیکساس سپر کنگز کے کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈوپلیسی نے دائیں جانب ڈائیو لگائی اور ایک ہاتھ سے کیچ تھاما۔ فاف ڈوپلیسی نے کیچ پکڑ کر مائیکل بریسویل کی اننگز کا خاتمہ کیا جو 20گیندوں پر38رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں