پہلے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پہلے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ 3 جولائی سے شروع ہوگا،جو تربیتی کیمپ 13 جولائی تک جاری رہے گا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق پہلا خواتین بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال نومبرمیں بھارت اور نیپال میں کھیلا جائے گاجس کی تیاری کے لئے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 سے 13جولائی تک میرپور آزاد کشمیر میں منعقد ہوگا۔تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 36 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں سے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور انہی کھلاڑیوں میں سے 16 رکنی ٹیم کا اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں