رمشا خان نے زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رمشا خان نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں، اداکارہ کی سالگرہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رمشا خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے ان ستاروں میں ہوتا ہے، جن کے لیے کہا جاتا ہے کہآئے اور چھاگئے۔ وہ ایک ایسی اداکارہ ہیں جن کی جاندار اداکاری مدمقابل اداکاروں کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔رمشا نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں اپنے جوہر دکھائے ہیں بلکہ اپنے مختصر کیریئر کے دوران وہ بطور ماڈل اور وی جے کے فرائض بھی نبھاچکی ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنی 31 ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں