سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں مقابلہ،شاہ گینگ کے2ڈاکو مبینہ طور پر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

گوجرہ(نامہ نگار) سی سی ڈی اور ڈاکوئوں میں مقابلہ ،شاہ گینگ کے دو ڈاکومبینہ طور پرساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ،دوساتھی فرار ہوگئے۔معلوم ہواہے کہ سی سی ڈی پولیس اہلکار ان تھانہ صدرگوجرہ کے چک نمبر99ج ب سیم پل کے قریب گشت پر موجود تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوارچار مسلح افرادآگئے جنہیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فصلوں کی اوٹ لے کر پولیس پارٹی پرفائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے حفا ظت خود اختیار کے تحت جوابی فائرنگ کی ،فائرنگ رکنے پر قریبی کھیتوں سے دو افرادزخمی حالت میں پائے گئے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے اور ان کے دیگر دو ساتھی فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے زخمی افراد کوفوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہلاک شدگان ڈاکوئوں کی شناخت محمد وقاص اور انعام الرحمن عرف نومی ساکنان چک نمبر237ر ب کھڈیاں وڑائچاں کے نام سے ہوئی جو گلفام شاہ گینگ کے سرگرم رکن اور ریکارڈ یافتہ بیان کئے جاتے ہیں۔پولیس مصروف کارروائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں