ماموں کانجن (نامہ نگار) نائب تحصیلدا ر ا ن کو رجسٹرار کے اختیارات ملنے کے بعد ماموں کانجن میں زمینوں اورجائیدادوں کی رجسٹریاں ہونا شروع ہو گئی ہیں ہفتہ کے دن محمد رمضان ولد محمد سرور ساکن509گ ب اورشبیر احمد ولد نوراحمد مغل ساکن497گ ب کی پہلی دو رجسٹریاں ہوئی ہیں اس سے قبل ماموں کانجن کے لوگوں کو پچاس کلو میٹر کا اذیت ناک سفر کرکے تاندلیانوالا جانا پڑتا تھا جہاں بھی کھبی رجسٹرار ملتا اور کھبی نہیں ملتا تھا جس کے باعث یہاں سے جانے والے درجنوں مردووخواتین کو پریشانی اٹھانا پڑتی تھیاب یہاں کے نائب تحصیلدار ملک محمد ارشد کو ڈی سی فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی طرف سے رجسٹرار کے اختیارات دئیے جانے پر یہاں کے لو گوں نے انکا شکریہ ادا کیا ہے ادھر ریونیو افسر ملک محمد ارشد نے کہا ہے کہ وہ اپنے سرکل ماموں کانجن کی رجسٹریوں اور انتقالات کے لئے ہفتہ میں کوئی ایک دن مقرر کریں گے تاکہ لوگوں کو انتقالات و رجسٹریاں کروانے میں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔




