فرنچ پراجیکٹ فیز 2پر کام ٹائم فریم کے مطابق جاری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) فیصل آباد کے منیجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ سے ایجنسیز فرانسیز فار ڈویلپمنٹ (AFD)کے تین رکنی وفد نے اہم ملاقات کی۔ وفد میں نئے تعینات ہونیوالے کنٹری ہیڈ مسٹر مارس انٹوائن(Marc Antoine)، سابق کنٹری ہیڈ مسٹر ونسنٹ تھیوناٹ (Vincent Thevnot) اور اربن ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ احسن پراچہ شامل تھے۔ ہیڈ آفس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کی جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ثاقب رضا نے اے ایف ڈی مشن کو سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فیز 2پراجیکٹ کی اب تک ہونیوالی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اے ایف ڈی مشن نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر کو یقین دہانی کروائی کہ فرنچ پراجیکٹ فیز 2پر کام اپنے ٹائم فریم کے مطابق جاری ہے اور اسے ہر صورت بروقت مکمل کیا جائے گا۔ اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے اے ایف ڈی کے وفد کے ہمراہ فرنچ پراجیکٹ فیز ون کا بھی وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نہر سے پانی لیکر اسے ٹریٹمنٹ کرنے اور شہریوں کو سپلائی کرنے کے تمام مراحل کا بغور جائزہ لیا اور کہا کہ واسا فیصل آباد کی جانب سے اے ایف ڈی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو شہریوں کے لئے پانی کی فراہمی کا میگا پراجیکٹ ہے اور سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فیز ٹو کی تکمیل سے شہر کے شرقی حصے کی متعدد آبادیوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو سکے گا۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ پینے کا پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور پانی کی شہریوں تک فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس پراجیکٹ کی تکمیل میں کوئی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں