ماس ریسلنگ کھیل 2036 میں اولمپکس گیمز میں شامل ہو گا

لاہور (سپورٹس نیوز) پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ثاقب وسیم نے کہا ہے کہ کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے اور باقاعدگی سے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کی بہت ضرورت ہے۔حکومت جس طرح کرکٹ کو سپورٹ کرتی ہے ماس ریسلنگ کو بھی کرے۔ بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے’سہولیات نہ ہونے برابر ہے ۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماس ریسلنگ کھیل2036میں اولمپکس گیمز میں شامل ہو گا۔روایتی کھیلوں کو برقرار رکھنا چاہیے اور ہم روایتی کھیلوں کو دوبارہ زندہ رکھ رہے ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کھیل اہم کردار اداکرتے ہیں۔ کھیلوں کے میدان آبادکرنے سے بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں