شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد رانا طیب خاں، وائس چیئر مین محسن ہمایوں، سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قاد ر، میاں عبدالمجید،صدر حاجی سردا ر محمد ، جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیو م ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے یوم شہدا پولیس کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہدا پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے مادرملت کی حفاظت اپنے خون سے کی ہے۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا پولیس نے مادرملت کیلئے بش بہا قربانیاں دی ہے ملک اور اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔پولیس ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے اپنی نیند بھی پوری نہیں کر سکتے ۔ پولیس دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جنگ حوصلے اور دلیری سے لڑی اور لڑرہی ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ یوم شہدا تجدید عہد کا دن ہے۔ پولیس کی خدمات قابل فخر ہیں اور ان کی شہیدوں پر پوری قوم کو ناز ہے اور یہ دن اس عزم کا اظہار کا بھی دن ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں