پنجاب گروپ آف کالجز،یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام یوسی پی آئیڈیاز ایکسپوکا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پنجاب گروپ آف کالجز، یونیورسٹی کیمپس (یو سی پی) فیصل آباد کے زیرِ انتظام یو سی پی آئیڈیاز ایکسپو 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایکسپو میں بی بی اے، بی ایس سی ایس، اے ڈی پی کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور بزنس، آئی ٹی، روبوٹِکس اور اے آئی سے متعلقہ اپنے اپنے پراجیکٹس کی نمائش کی۔مہمانِ خصوصی میاں محمد ادریس ( چیئرمین ستارہ گروپ آف انڈسٹریز فیصل آباد و سابقہ ڈائریکٹر لائنز کلب انٹرنیشنل) نے ایکسپو میں شامل تمام طلباء و پراجیکٹ انچارجز کو کامیاب ایکسپو منعقد کروانے پر نہ صرف مبارکباد پیش کی بلکہ طلباء و طالبات کو مفید مشورے دئیے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ انڈسٹری کیساتھ ملحق رہیں اور طلباء کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انڈسٹری سے متعلق اپنے تجربات کا تفصیلی ذکر کیا۔مہمانِ اعزاز ڈاکٹر حمّاد نوید (پرو ریکٹر یو سی پی لاہور) نے ایکسپو میں لاہور سے خصوصی شرکت کی اور طلباء و طالبات کے پراجیکٹس کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام پراجیکٹس سیمولیشنز کا دورہ کیا اور یو سی پی فیصل آباد کے وِژن کو سراہا، مہمانِ اعزاز محمد یعقوب (پرو ووسٹ یو سی پی لاہور) نے کامیاب آئیڈیاز ایکسپو کے انعقاد پر یو سی پی فیصل آباد کی انتظامیہ اور پراجیکٹ ہیڈز کو مبارکباد دی نیز تعلیم کے شعبہ میں آئی ٹی ٹیکنالوجیز، اے آئی، کمپئوٹر ایکسپرٹیز کی ضرورت پر زور دیا اور انٹرپرینئور پراجیکٹس کے امکانات واضح کئے۔ مہمانِ اعزاز حیدر معراج (ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ میڈیا یو سی پی لاہور) نے انتہائی گرمجوشی کے ساتھ نہ صرف پنجاب کالجز فیصل آباد کے ساتھ اپنے تعلق کی یاداشتیں سامعین کے ساتھ تازہ کیں بلکہ شریک طلباء کو یو سی پی میں تعلیم حاصل کرنے اور پریکٹکل تربیت کا حصہ بننے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ مہمانِ اعزاز راجہ منان (ایگزیکیٹِو ڈائریکٹر سُپیرئیر یونیورسٹی فیصل آباد) نے یو سی پی کے زیرِ انتظام شاندار آئیڈیاز ایکسپو کے انعقاد پر یو سی پی انتظامیہ اور پراجیکٹ انچارجز کی کاوشوں کو سراہا اور طلباء کے پراجیکٹس کی پریکٹکل مہارتوں پر بات کی۔ مہمانِ اعزاز فرحان طفیل (سی آئی او یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ، سی ای او اِنوِکٹَس) نے ایکسپو کے انعقاد پر انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ طلباء درست وقت پر عملی مہارتیں حاصل کر رہے ہیں نیز یو سی پی ایسا ادارہ ھے کہ جو صرف طلباء میں ڈگریاں نہیں بانٹتا بلکہ عملی سطح پر طلباء کو بنیادی مہارتیں اور کمیونیکیشن سِکِلز بھی فراہم کرتا ھے، انہوں نے طلباء کے لئے انٹرپرینیورشپ، مینٹور شِپ کی ضرورت پر خصوصی زور دیا اور طلباء و طالبات کو رہمنائی بھی فراہم کی۔ میزبانِ اعلی ریجنل کلسٹر ہیڈ اینڈ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز فیصل آباد پروفیسر رفعت اقبال نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور پنجاب کالجز فیصل آباد کے چالیس سالہ کامیاب سفر کا ذکر کیا اور ایکسپو میں شریک تمام طلباء و طالبات کی کوششوں کو بے حد سراہا اور طلباء کی رہنمائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں