کمالیہ سٹی میں نکاسی آب کا نظام تباہ،عوام کو مشکلات کا سامنا

کمالیہ(نامہ نگار)سٹی ہسپتال بلال گنج میں سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع، مریضوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیل کے مطابق کمالیہ محلہ بلال گنج میں واقع سٹی ہسپتال کے باہر سیوریج لائن کی خرابی کے باعث گندا پانی ہسپتال کے داخلی راستے اور اردگرد کی گلیوں میں جمع ہو گیا ہے ۔ گلیوں میں نکلے اس بدبودار پانی نے مریضوں، تیمارداروں اور عام شہریوں کا گزرنا محال بنا دیا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی بار شکایات کے باوجود متعلقہ ادارے کی جانب سے کوئی مثر کارروائی نہیں کی گئی۔ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بدبو، گندگی اور پھسلن کا سامنا ہے ، جس سے نہ صرف ان کی تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ بیماریوں کے پھیلا کا بھی خدشہ بڑھ گیا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے اور سیوریج لائن کی مرمت کروا کر علاقہ مکینوں کو اس عذاب سے نجات دلائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں