وزیراعلیٰ کے حکم کے برعکس سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا ظالمانہ اقدام

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)وزیراعلی کے حکم کے برعکس سی او ایجوکیشن کا ظالمانہ اقدام ۔ ملازمین کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی تذلیل اور مشکلات میں اضافے کیلئے اقدمات کئے جا رہے ہیں شہریوں۔کا وزیراعلی سے اصلاح کا مطالبہ۔ محکمہ ایجوکیشن میں ملازمین کی مشکلات میں کمی کی بجائے ان کی تذلیل اور مشکلات میں اضافے کے لئے سی ای او ایجوکیشن بہاول نگر نے وزیراعلی پنجاب کا حکم ہوا میں اڑا دیا اور اپنا نادر شاہی ظالمانہ حکم جاری کر دیا فی میل اور میل ٹیچرز کو سہولیات دینے کے بجائے ملازمین اور انکے معذور رشتے داروں کو فیزیکل ویریفکیشن کے لئے سی ای او افس میں بلا لیا گیا لاہور سیکرٹرییٹ سے لیٹر جاری ہوا تھا کہ جن ٹیچرز کا خاوند بہن بھائی یا والدین میں سے کوئی معذور ہے تو ان کی زیر کفالت ان معذور افراد کی دیکھ بھال کے لئے ٹیچر اپنا ٹرانسفر رکوانا چاہتے ہیں تو سی ای او افس کی جانب بنائی گئی کمیٹی سی ای او آفس میں بلاکر ان کی ویریفکیشن کرے گی لیکن جن ٹیچر کے والدین خاوند بہن بھائی معذور ہیں وہ ان کو ایمبولینس یا پرائیوٹ گاڈیوں میں لے کر پریشانی کے عالم میں دو دراز علاقوں سے سی ای او آفس میں پہنچ رہے ہیں جس سے نہ صرف ان کا لانے والے ٹیچرز کو مشکلات ہیں بلکہ ان معذور افراد کے لئے بھی تکلیف دہ عمل ہے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے پروزور اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں تحصیل سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں کمیٹی میں فی میل سٹاف کے لئے مقامی فی میل اے ای اوز اور میل کے لئے میل اے ای اوز کو تعینات کیا جائے تا کہ جن ٹیچرز کے معذور والدین بہن بھائی خاوند ہیں ان کی فیزکل ویریفکیشن موقع پر ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں