پاک امریکہ تجارتی معاہدے خوش آئند ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی نے تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پاک امریکہ تجارتی شراکت داری دونوں ممالک کے تعلقات کا اہم ستون ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان فیٹف میں پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع ہونا غداری ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن این اے 101کے ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان، سابق ایم پی رانا علی عباس ایڈووکیٹ اور مسلم لیگ پی پی 113 کے سنیئر نائب صدر رانا عبدالحمید خاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تجارت سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماں کو سزائیں خوش آئند ہیں 9 مئی کیسز کا فیصلہ بالکل میرٹ پر ہوا ہے، 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی پی ٹی آئی قیادت نے کی انہوں نے مزید کہا کہ ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ آئی ٹی معدنیات زراعت اور دیگر غیر روایتی شعبوں میں امریکہ کیساتھ تعاون پاکستان کی معیشت کو استحکام بخشے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتشار و افراتفری کے سوا کچھ بھی نہیں دیا یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں