ملکی خوشحالی کیلئے تعلیم کوسستا اورعام کرنا اشد ضروری ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور سیاستدان رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ ملکی خوشحالی اور وطن عزیز کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے تعلیم کو سستی اور عام کرنا اشد ضروری ہے موجودہ وقت میں غریب طلبہ و طالبات کیلئے بھاری فیسوں کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے ضروری ہے کہ فضول اور بیکار منصوبوں پر اربوں روپے لگانیکی بجائے تمام رورل ایریا کے نوجوا نو ں کے لئے تعلیم کے مواقع میسر کئے جائیں، ہر یونین کونسل کی سطح پر کالج کی تعمیر ضروری اور ہر تحصیل میں یونیورسٹی ہونی چاہئے، اس اقدام سے شرح خواندگی میں اضافہ ہو گا رانا زاہد توصیف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت تقریباً 2کروڑ 70لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں حکومت کو اس کی وجوہات تلاش کر کے کوئی مؤثر پلاننگ کرنی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ بہتر معیار تعلیم کے لئے اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کی طرح عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سمندری روڈ، شیخوپورہ روڈ، جھنگ روڈ و دیگر مضافانی علاقوں میں نئے ہسپتالز کا قیام ضروری ہے تاکہ سول اور الائیڈ ہسپتال میں رش کم ہو سکے اور لوگوں کے وقت اور جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ ہر دیہی علاقہ جات کے اڈوں پر ڈسپنسری یا ہسپتال ضروری ہے، حکمرانوں کو محض زبانی جمع خرچ کی بجائے مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے ستائے عوام کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں