گوجرہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں نہ تھم سکی

گوجرہ(نامہ نگار)سرکل گوجرہ میں وارداتو ں کا سلسلہ جاری رہا۔ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پردو مختلف وارداتوں میں شہریوںسے مال وزر چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ عثمان ٹائون گوجرہ کا شاہد اپنی موٹر سائیکل نمبر2223اے وی ایم پر سوار گھر واپس آرہاتھاکہ نیوپلاٹ روڈپر اس کو دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹر سائیکل،50ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیاجبکہ چک نمبر345ج ب کا رضوان حسین اپنی موٹر سائیکل نمبر7139ایف ڈی آرپر سوار ہو کراپنے گائوں کی جانب جا رہاتھاکہ اس کو چار نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیااوراس سے موٹر سائیکل دس ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی نواںلاہور پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ۔تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں