فیصل آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج، آج پھر مزید82 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 8خواتین اور 4لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ گرونانک پورہ کے رہائشی نذیر علی کی بیٹی (ق)، چک جھمرہ کے علاقہ محلہ رسول پورہ کے شبیر حسین کی بیٹی (م)، نشاط آباد کے علاقہ100ج ب کے رمضان کی اہلیہ (س) کو نامعلوم ملزمان، پیپلز کالونی کے علاقہ جی ٹی ایس چوک میں سجاد کی بیٹی (ع) کو اویس وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ نصیر آباد چباں کے سلطان کی اہلیہ (م) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ 61گ ب کے پرویز کی بیٹی (ر) کو ملزمان عمر وغیرہ، ستیانہ کے علاقہ 40گ ب کے عارف کی اہلیہ (الف) کو ملزمان عدنان وغیرہ، ترکھانی کے علاقہ 531گ ب کے پرویز کی ہمشیرہ (ک) کو نامعلوم ملزمان، رضا آباد کے علاقہ جمیل پارک کے رہائشی حبیب اللہ کا بیٹا نوید، کوکھر ٹائون کے رہائشی مبین کا والد اللہ دتہ، منصور آباد کے علاقہ مانانوالہ کے دلدار کا بھائی اور مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن ایگزیکٹو کے رہائشی ارشد کا بیٹا طلحہ گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب سعید احمد واہلہ روڈ سے حسن مغفور سے ساڑھے تین لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ، امین پور بازار کے قریب رئوف سے 30ہزار وفون، رشید آباد کے قریب علی رضا سے 50ہزار چھین لیا، بدر کالونی میںشاہد رفیق کی دکان سے سامان چوری،صدر بازار غلام محمد آباد کے حمزہ سے سوا دو لاکھ وفون، غلام محمد آباد ڈی بلاک کے عابد علی سے 40ہزار وفون، 219ر۔ب کے نوید کے گھر سے سامان چوری، 218ر۔ب پروکیانوالہ کے قریب علی عمران سے ڈیڑھ لاکھ وفون، تلیانوالہ روڈ پر علی قادر کی دکان سے سامان چوری، داتا کالونی کے قریب عدنان سے نقدی وفون، نور فاطمہ روڈ پر توصیف کے گودام سے لاکھوں کی مشینری چوری، منیانوالہ کے قریب عدنان سے نقدی وفون، دھنولہ کے امجد علی کے ڈیرہ سے مویشی، 202ر۔ب کے ملک سکندر سے نقدی وفون چھین لیے، 106ج ب کے خضر حیات کے گھر کے تالے توڑ کر ساڑھے 8لاکھ کے زیورات’ نقدی چوری، 293ر۔ب کے سجاد کی حویلی سے قیمتی بھینس چوری، علامہ اقبال انڈسٹریل زون کے قریب خالد سے رائفل چھین لی’ غلام محمد آباد نمبر2کے شہزاد سے موٹر سائیکل نقدی وفون، خیابان کالونی نمبر2 میں اعجاز کے گھر سے ملازمائیں 5تولے زیورات لے اڑیں، حسن پورہ کے کامران ظہور سے نقدی وفون، رسول نگر کے قریب وقاص کی دکان سے 3لاکھ کا سامان چوری، ہجویری ٹائون کے آصف کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، رحمان پورہ کے عاطف محمود سے81ہزار و فون، ملت چوک میں شیراز کی شاپ سے20لاکھ کے کمپیوٹرز و ڈیوائسز چور لے اڑے’ 37ج ب کے عارف علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 26ج ب کے شاہد محمود کے گھر سے دو بکرے چوری، 35ج ب کے شکیل سے 5ہزار وفون، نیو عبداللہ گارڈن کے علی رضا سے موٹر سائیکل وفون، نثار کالونی گلی نمبر29کے علی شیر سے 10ہزار و فون، 235ر۔ب کے بلال کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 78ج ب کے شہباز کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان، 80ج ب کے رشید احمد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بیل چوری، ستارہ کالونی کے دلدار کے گھر سے دو بکرے چوری، ستیانہ روڈ پر تیمور سے نقدی وفون، 233ر۔ب کے فاروق کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، امام بارگاہ چوک علامہ اقبال کالونی کے عون رضا سے نقدی و فون، 128گ ب کے عدنان سرورکے گھر سے بکرے چوری، شہروآنہ پل کے قریب محمد حسین سے نقدی و فون، 113گ ب کے محمد سخی کے گھر سے انورٹر سولر پلیٹس چوری، 115گ ب کے عطاء الرحمن سے7ہزار و فون، 122گ ب کے جاوید سے 8ہزار وفون، 71گ ب کے وقاص سے نقدی وفون، اڈا چکو موڑ کے قریب شہر یار سے60ہزار و فون، 39گ ب کے عمران کی دکان سے سامان چوری،433گ ب کے احمد حیات سے73ہزار و فون چھین لیے،91گ ب کے قریب راشد محی الدین سے4ہزار وفون،381گ ب کے جہانگیر سے موٹرسائیکل’ نقدی و فون، 357گ ب کے مرتضیٰ سے 50ہزار وفون، 376گ ب کے محمد سعید سے 15ہزار و فون، 379گ ب کے نیاز سے سوا دو لاکھ و فون، 266ر۔ب کے عمر حیات سے ایک لاکھ 65ہزار وفون، 266ر۔ب کے ارسلان سے45ہزار و فون،61ر۔ب کے اشفاق احمد سے5ہزار و فون، 97ر۔ب کے عثمان سے ڈیڑھ لاکھ وفون، ماموں کانجن کے نعیم سے موٹر سائیکل و فون، 373گ ب کے عمران سے موٹر سائیکل و فون، 214گ ب کے عرفان سے 25ہزار وفون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے فیضان علی، الائیڈ ہسپتال سے فیصل، سرگودھا روڈ طارق مرغ پلائو کے باہر کاشف ، کارڈیالوجی ہسپتال سے زاہد، جھنگ روڈ سے محمد ارشد، ملت ٹائون کے محمد عمر، ریکس سٹی سے سجاد شوکت، جٹاں والا چوک سے فرخ، کوہ نور سٹی سے ذیشان یوسف، کوہ نور پلازہ سے عمران صادق،275ج ب کے عثمان، قاسم علی، ڈی ٹائپ کالونی کے نعمان اشرف، سمندری روڈ 5نمبر سٹاپ سے عمانوئیل جڑانوالہ تحصیل ہسپتال سے افتخار احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس تلاش و بسیار کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں