PHAسرگودھا ‘جشن آزادی کے حوالے سے اقدامات

سرگودہا( بیوروچیف) پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے بھرپور اقدامات، 13 اگست رات 8 بجے تقریب کے انعقاد کی تیاریاں، 14 اگست کے آغاز پر رات 12 بجے آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا، شہر کے مختلف مقامات، پارکس ، گرین بیلٹس اور گرین ایریاز کی تزئین و آرائش کے ساتھ شہر کے چوراہوں پر پرچم کی مناسبت سے لائٹنگ کا اہتمام، دفتر پی ایچ اے بھی جگمگا اٹھا، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق کمشنر سرگودہا ڈویڑن جہانزیب اعوان کی سرپرستی اور ڈی جی پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد کی ہدایات پر پاکستان کے قیام اور آزادی کا جشن منانے کے حوالہ سے پی ایچ اے کے زیر اہتمام بھرپور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالہ سے 13 اگست رات 8 بجے تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں قیام پاکستان کے مقاصد اور آزادی کے حصول کیلئے کی جانے والی قربانیاں کا احاطہ کرتے ہوئے ملکی نغموں سے مزین میوزیکل شو کا اہتمام بھی ہوگا، بعد ازاں رات 12 بجے فائر ورک ہوگا ، تقریب کے باوقار انعقاد کے حوالہ سے اہداف مقرر کرتے ہوئے ذمہ داریاں تقسیم کر دی گئیں ہیں، مزید برآں جشن آزادی کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ڈی جی پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد اپنی ٹیم کے ہمراہ اس حوالہ سے بھرپور انداز میں مصروف عمل ہیں اور شہر کے پارکس، گرین بیلٹس اور گرین ایریاز کے ساتھ عوامی و اہم مقامات بیوٹیفکیشن ورک اور ہارٹیکلچر ورک کا سلسلہ بھی جاری ہے اور شہر کے تمام چوراہوں کو جشن آزادی کے حوالہ سے قومی پرچم کے رنگ کی مناسبت سے لائٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ دفتر پی ایچ اے کو بھی دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں