لنڈیانوالہ پولیس 4ماہ بعد بھی ڈکیتی کے ملزمان گرفتار نہ کر سکی

جڑانوالہ(نامہ نگار) 4ماہ بعد بھی پولیس تھانہ لنڈیانوالہ پولیس ڈکیتی میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے لیت و لیل سے کام لینے لگی،مدعی پولیس افسران و تھانہ کے چکر لگا کر حواس باختہ ہو گیا،مدعی کا وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب،آر پی او، سی پی او فیصل آباد سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق 4ماہ قبل 12/13اپریل 2025کی درمیان شب تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 568گ ب آبادی حیات اللہ کے رہائشی زمیندار اکمل خان کے گھر 8/9سے ڈاکوئوں نے داخل ہو کر لوٹ مار کی اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے موٹر سائیکل،نقدی طلائی زیورات،راڈو گھڑیاں لوٹ لی اور فرار ہو گئے جس کا مقدمہ نمبر 458/25 نامعلوم افراد کیخلاف درج رجسٹرڈ ہوا تھا،مدعی کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت 4ماہ میں ڈکیتی میں ملوث مبینہ ملزمان کا سراغ لگایا اور پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کو نشاہدہی کی کہ ڈکیتی میں ملوث مبینہ ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش کرکے لوٹا و چھننا گیا مال مسروقہ برآمد کروایا جائے۔ مدعی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ ڈکیتی میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں لیت و لیل سے کام لے رہی ہے جبکہ وہ ڈی ایس پی دفتر کے بھی چکر لگا چکا ہے مگر ابھی تک اسکی داد رسی نہ ہو پا رہی ہے۔ مدعی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان،آر پی او،سی پی او فیصل آباد سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث مبینہ ملزمان کو پکڑ کر مال مسروقہ برآمد کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں