فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام 14اگست کو مرکز جامعہ عثمانیہ رضا آباد میں استحکام پاکستان سیمینار و پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی۔پاکستان علماء کونسل ہمیشہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے اپنی پاک فوج و سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مساجد و مدارس کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بد امنی پھیلانے سے گریز کریں ۔یہ بات علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل نے اپنے خصوصی بیان میں کہی اور کہاکہ پاکستان کی آزادی کیلئے علمائے کرام نے بے حد قربانیاں دی ہے شہدا پاکستان کی قربانیاں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور یوم آزادی کو پر امن اور جوش و خروش سے منائیں اور وطن عزیز کیلئے دعائوں کا اہتمام کریں اسی سلسلہ میں پاکستان علماء کونسل پورے ملک میں مساجد و مدارس پر پرچم لہرائی گی اور مرکز جامعہ عثمانیہ رضا آبادمیں 14اگست کو شاندار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی اور تقریب میں سیاسی و مزہبی شخصیات کے علاوہ دیگر جماعتوں کے نمائندگاںشرکت کرینگے پاکستان علماء کونسل نے امن و سلامتی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے




