پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ میں 78 واں جشن آزادی منایا گیا’ ڈائریکٹر کوتھم کالج سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد نے کالج کی مینجمنٹ’ سٹاف اور کالج کے طالب علموں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا’ اس موقع پر ڈائریکٹر کوتھم کالج سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے’ ہماری پاک فوج نے جس پر حالیہ معرکہ حق میں وطن کے چپے چپے کی رکھوالی کر کے ثابت کر دیاکہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا’ انہوں نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر میاں محمد نواز شریف ملک کو ایٹمی پاکستان نہ بناتا تو آج حالات مختلف ہوتے’ شیخ اعجاز احمد نے حالیہ جنگ میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مینارٹی پائلٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ناصرف فیصل آباد کا نام روشن کیا بلکہ دنیا بھی پاکستان کا نام روشن کیا’ اس موقع پر کالج کے طلبہ نے تجدید وفا کیا کہ ہم ہر قیمت پر پاکستان سے وفاداری نبھائیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے’ شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ روائتی تعلیم کی اہمیت بالکل ختم ہوچکی ہے موجودہ دور میں فنی تعلیم کی اہمیت ہے اور پاکستان کو ہنر مند نوجوانوں کی ضرورت ہے کوتھم کالج ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ کورسز کروا کر اس ضرورت کو پوری کرنے کی جو کوشش کررہا ہے ہم اس کی قدر کرتے ہیں ہنر مند افراد بیرون ملک ہوٹل انڈسٹری میں اپنا کردار ادا کرکے ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کرسکتے ہیں نوجوان اپنے روشن مستقبل کے لیے فنی تعلیم پر توجہ دیں ‘ ڈائریکٹر کوتھم کالج سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ڈائریکٹر کوتھم کالج و سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ کوتھم فیصل آباد ہنرمند طلباء و طالبات تیار کررہا ہے جو ناصرف عملی زندگی میں شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اپنے والدین کا بازو بن رہے ہیں بلکہ کوتھم فیصل آباد کیمپس کا بھی نام روشن کر رہے ہیں’ انہوں نے والدین اور شہریوں کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو فنی تعلیم کی طرف مائل کریں اور ہوٹل مینجمنٹ کا فیلڈ دنیا بھر میں سکلڈ سٹوڈنٹس کا منتظر ہے اور اس فیلڈ میں وسیع جاب ہیں’ اس لئے اپنے بچوں کو کوتھم فیصل آباد سے ڈپلومہ کروائیں ‘ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے کالج سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات پوری دنیا میں اپنے خدمات سرانجام دے رہیں اور پاکستان اور فیصل آباد شہر کا نام روش کر رہے ہیں’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں