جشن آزادی کے حوالے سے زینت ویلفیئر سوسائٹی میں تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جشنِ آزادی کے سلسلے میں زینت ویلفیئر سوسائٹی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر شمائلہ عثمان اور جنرل سیکرٹری مسز سلیم الحسن نے کیک کاٹا۔ تقریب میں دستکاری اور بیوٹیشن کے شعبے سے وابستہ طالبات کو ڈپلومہ ہولڈر سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں شرکا نے ملی نغمے گائے اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں