مسجد میں بجلی کے آلات درست کرتے الیکٹریشن کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کمالیہ(نامہ نگار)تشدد کرکے لڑکے کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق ظفر اقبال نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک294 اسکا بیٹا رقبہ پر پانی لگانے کی تیاری کرکے گھر واپس آرہا تھا کہ ملزمان عمر وغیرہ مسلح ہوکر راستے میں کھڑے تھے جنہوں نے اسکے بیٹے حماد پر تشدد شروع کر دیا جوکہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا جس پرمقدمہ درج ہوا۔دریں ثناء ۔کمالیہ(نامہ نگار)مسجد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ چاہ بھوجیاں والا کی مسجد میں کرنٹ لگنے سے 32سالہ مقصود جاں بحق ہوگیا ۔مقصود مسجد میں برقی آلات درست کر رہا تھا جسکو کرنٹ لگا مقامی افراد نے طبی امداد کی کوشش کی مگر وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں