LPGڈسٹری بیوٹر غیر معیاری سلنڈر کی خرید و فروخت نہیں کریگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایل پی جی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام سیفٹی اجلاس منعقد ہوا’ سٹی صدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن حاجی عابد حسین مغل’ جنرل سیکرٹری علی حسن وڑائچ ‘ چوہدری تصور وڑائچ سرپرست اعلیٰ’ حاجی اشرف نائب صدر ‘ مرزا شوکت سینئر نائب صدر ‘ حاجی شاہد حسین مغل سیکرٹری مینجمنٹ ‘ ملک محمود انفارمیشن سیکرٹری’ رانا حنیف سینئررہنما کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایل پی جی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر حاجی عابد حسین مغل’ جنرل سیکرٹری علی حسن وڑائچ’ سینئر نائب صدر مرزا شوکت ‘ سرپرست چوہدری تصور وڑائچ و دیگر مقررین نے کہا کہ فیصل آباد میں کوئی بھی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر غیر معیاری سلنڈر کی خریدو فروخت نہیں کرے گا اور ہم ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں’انہوں نے کہا کہ ایل پی جی ایسوسی ایشن فیصل آباد کا عزم شہرکو سیف سٹی بنانا ہے’ اور ضلعی انتظامیہ کے جاری کر دہ SOPs پر 100% عملدرآمد کروانا ہے’ ہم فیصل آباد کو سیف سٹی بنانے اور معصوم جانوں کو بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں’ مقررین نے واضح کر دیا کہ ایسوسی ایشن کا جو ممبر ضلعی انتظامیہ کے جاری کر دہ SOPs پر 100% عملدرآمد نہیں کرتا وہ ہماری ایسوسی ایشن کا حصہ نہیں رہے گا اور نہ ہی ہم اس کی کوئی سفارش کریں گے’ مقررین نے کہا کہ ایل پی جی کے کاروبار سے منسلک ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ SOPs پر مکمل عمل کریں جس میں چیدہ چیدہ اپنی دکان سکول’ کالج’ رہائشی علاقہ’ تنور’ ریسٹورنٹ کے قریب نہ بنائیں اور خیال رکھیں کہ آپ کی دکان کے قریب ویلڈنگ کی دکان نہ ہو’ دکان کشادہ اور ہوا دار ہو تاکہ اگر گیس لیکیج بھی کر جائے تو کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو’ کوشش کریں کہ اپنی دکان پر چھوٹے بچوں کو نہ رکھیں’ ایسے افراد دکان پر رکھیں جو پوری طرح ٹریننگ کرکے آئے ہوں’ اجلاس کے آخر پر اجلاس کے شرکاء نے عہد کیا کہ ہم اپنے وطن عزیز کی سلامتی اور خودمختاری کیلئے کام کرتے رہیں گے ‘ اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جو وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہروقت تیار رہتے ہیں’ جن کی وجہ سے چین کی نیند سوتے ہیں’ اس کے علاوہ ہم یہ بھی عہد کرتے ہیں کہ ہم ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے تمام تر قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں