کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منانے کے حوالہ سے علما کرام کے وفد کی ملاقات۔تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے میونسپل کمیٹی آفس میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر سے علما کرام کے وفد نے ملاقات کی جس میں مولانا حامد حسن چشتی، مولانا پیر طاہر محی الدین، مولانا حافظ قمر عباس، مولانا فرخ سلیم چشتی اور مولانا محمد اویس قادری شامل تھے . اس موقع پر چیف آفیسر علی رضا بھی موجود تھے . علما کرام نے جشن کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس کو کلیئر کرنے سمیت انتظامات کے لیے صدر مجلس کو تفصیلات فراہم کیں.اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منانے کے حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے . جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو نگرانی میں خود کر رہی ہوں۔




