تاجر برادری سیلاب متاثرین کی دل کھول کرمدد کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کریں یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے اور مشترکہ کوششوں سے ہی متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ اپنے پاں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ضلع مالاکنڈ ڈویژن ، سوات، بونیر ، پیر بابا اور ملحقہ علاقوں میں تباہی مچادی ، جس سے درجنوں خاندان بے گھر ، سینکڑوں مکانات ، دکانیں اور فصلیں تباہ جبکہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں ، تمام تاجر رہنما نے متاثرین سے گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ عوام بد ترین مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت خیبر پختو نخوا اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو ، ریلیف اور بحالی کے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے ، مالی امداد کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں خوراک ، صاف پانی، خیمے اور طبی سہولیات پہنچائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں