میونسپل کمیٹی ماموں کانجن میں وفاقی محتسب کی کھلی کچہری

ماموں کانجن (نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ماموں کانجن میں وفاقی محتسب فیصل آباد اعجاز احمد قریشی کے احکامات پر رجسٹرار وفاقی محتسب یاسر شبیر ملک نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں وفاقی اداروں فیسکو، نادرہ ،سوئی گیس ،BISPو دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی کھلی کچہری میں آئے 100سے زائد سائیلین کی شکایات سنیں گئی جن میں سے بیشتر شکایات کو موقع پر ہی حل کیا گیا اس موقع پر یاسر شبیر ملک نے کہا کہ کھلی کچہری عوامی مسائل کے فوری ازالے اور وفاقی اداروں میں بہتری لانے کیلئے ایک موثر قدم ہے سستے اور فوری انصاف کیلئے وفاقی محتسب کی موبائل ایپ کے بارے میں بھی بریف کیا گیا تمام صحافی برادری کاشکریہ بھی ادا کیا گیا کہ انہوں نیلوگوں کے مسائل اوجاگر گئے آخر میں یاسر شبیر نے ماموں کانجن میں قائم سب سے پہلے پرائیویٹ تعلیمی ادارے محمود نرسری سکول کا وزٹ بھی کیا پرنسپل محمود یوسف سے خوشگوار ماحول میں ملاقات بھی کی یاسر شبیرنے ابتدائی تعلیم بھی اسی سکول سے حاصل کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں