ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی پروموشن لیٹر میں عربی ٹیچرز کو نظر انداز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی ای او ایلیمنٹری محمد زاکر حسین نے عربی ٹیچرز کو پروموشن میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ای او ایلیمنٹری فیصل آباد نے رانا شاہد مقرب، محمد اسلم بٹ، محمد کاشف بٹ، محمد فاروق، طارق سندھو اور حافظ نجف سمیت دیگر عربی اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پروموشن کے لیے اپنی فائلیں جمع کروائیں۔ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ چکوال، بھکر اور دیگر اضلاع میں پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی سائنس و آرٹس کے ساتھ عربی ٹیچرز کی پروموشن کا لیٹر جاری ہو چکا ہے لیکن فیصل آباد میں عربی ٹیچرز کو نظر انداز کرنا سراسر زیادتی ہے۔اس سلسلے میں کمیشن کے نمائندگان نے ڈی ای او ایلیمنٹری محمد زاکر حسین اور سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد عبدالکریم سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا کہ عربی ٹیچرز کے لیے بھی فوری پروموشن لیٹر جاری کیا جائے۔ جس پر افسران نے مکمل تعاون اور یقین دہانی کروائی۔




