10ممالک جہاں بارشوں سے نظام زندگی مفلوج نہیں ہوتا

کراچی (بیوروچیف) دنیا کے 10ممالک ایسے ہیں جہاں پر 2700سے 3600ملی میٹر سالانہ بارشیں ہوتی ہیں مگر نظام زندگی مفلوج نہیں ہوتا۔ ان ممالک میں ملائیشیا، انڈونیشیا، بالی پنامہ، سمووا، برونائی، کوسٹوریکا، سولومن آئیلینڈ، پاپوا نیو گنی، سینڈ ٹومے اور پرنسپی شامل ہیں۔ ان ممالک میں پورے سال مون سون کا سیزن جاری رہتا ہے۔ ان ممالک کے لوگ بارشوں کو خدا کی رحمت سمجھتے ہیں نہ کہ زحمت اور بارشوں کی وجہ سے ان ممالک کے کاروبار میں ترقی اور سیاحت میں بے انتہا اضافہ ہوتا ہے۔ ان ممالک میں گھنٹوں موسلا دھار بارش ہوتی ہے مگر آدھے گھنٹے بعد یہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہاں اتنی تیز بارش ہوئی ہے، نہ ہی بارش کے دوران اور بارش کے بعد سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آتی ہیں۔ پاکستان کے تمام بڑے شہروں بالخصوص کراچی میں 70سے 160ملی میٹر بارش تباہی مچا دیتی ہے اور نظام زندگی مفلوج ہو جاتا ہے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔حیرت انگیز طور پر دنیا کے ان 10ممالک میں جہاں پر پورے سال مون سون کا سیزن برقرار رہتا ہے، کئی کئی گھنٹے موسلا دھار بارش ہوتی ہے مگر نظام زندگی نارمل جاری رہتا ہے، نہ ہی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آتی ہیں اور نہ ہی کئی کئی یوم بجلی منقطع رہتی ہے۔ ان ممالک میں بے انتہا ہریالی اور سبزہ ہے اور نہ ہی وہاں جنگلات کاٹنے کا مافیا موجود ہے جو جنگلوں کو کاٹے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں