واسا کی ڈرینج لائنز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ مہم میں تیزی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پرشہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے مختلف مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینج لائنز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ مہم میں تیزی آ گئی۔ درینج ڈویژن سٹاف نے مین چینل تھری بھلوال کالونی نزد شاداب کالونی کورڈ ایریا کی بھاری مشینری کیساتھ ڈی سلٹنگ مکمل کی تاکہ سیوریج بہائو کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اسی طرح ڈجکوٹ روڈ نزد ناولٹی پل اور نڑوالا روڈ پر مشینری کیساتھ روڈ سائیڈ ڈرینج کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا سلسل بھی جاری رکھا گیا تاکہ نکاسی آب میں شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی تیز رفتاری کے ساتھ تکمیل اولین مشن ہے جس کے لئے تمام مشینری اور ڈرینج سٹاف مصروف عمل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب میں ریلیف دینے کے لئے تمام مین چینلز اور ڈرینج لائنز کی ڈی سلٹنگ کا سلسلہ شیڈول کے مطابق جاری ہے جس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں