موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سکیورٹی گارڈ کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ایڈن آرچڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے گارڈ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایڈن آرچڈ میں رحمان خان پٹھان بطور گارڈ ڈیوٹی کرتا تھا، گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد آئے اور انہوں نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر کے رحمان پٹھان کو بری طرح زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں