مبینہ پولیس مقابلہ،2زخمی ڈاکو گرفتار ایک فرار

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ریکارڈ یافتہ 2ڈاکو گرفتار’1فرار ہو گیا، شہری سے چھیننا گیا موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز بشریٰ جمیل بھی پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی ڈولفن فورس نے دوران گشت 3موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی یوسف سپرا ایس ایچ او تھانہ صدر رشید مہیس پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2ڈاکو کو حراست میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پکڑے جانیوالے ڈاکوئوں کی شناخت سلیمان اور سرفراز ساکن بورے والا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے شہری سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور 2عدد پسٹل قبضہ میں لے لئے مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر ایس پی ٹائون بختیار احمد اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد بشریٰ جمیل بھی پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں اور انکے فرار ہونیوالے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں