ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، اشتہاری گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائی۔ ترک سفارتخانے میں ویزا حصول کیلئے جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتارملزم سجاد احمد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نے ترک سفارتخانے میں ویزہ حصول کے لئے جعلی دستاویزات فراہم کی، ملزم کی جانب سے نجی کمرشل بینک کی جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروائی گئی۔ نجی کمرشل بینک نے بھی جعلی اکائونٹ اسٹیٹمنٹ کی تصدیق کی۔ملزم کے خلاف ترک سفارتخانے کی شکایت پر سال 2024میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ اشتہاری ملزم گزشتہ سال سے روپوش تھا جسکی گرفتای کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں