فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری کی نان اسٹاپ وارداتیں،9خواتین،1نوجوان اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی74سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات کا نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 9خواتین اور ایک نوجوان کو اغواء کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈکے علاقہ نور پور کے خالد کی بیٹی(الف) کو ملزمان وسیم وغیرہ، نشاط آباد کے علاقہ5ج ب کے مشتاق کی بیٹی(س) کو ملزمان علی ارسلان وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ116 ج ب کے عرفان کی بیٹی(ح) کو ملزمان اویس، ساندل بار کے علاقہ99ج ب کے افضل کی بیٹی(ل) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ احمد نگر کی روبینہ بی بی کی بہو (الف) کو بچوں سمیت ملزمان عرفان وغیرہ،کھڑریانوالہ کے علاقہ200ر۔ب کے گلزار کی بیٹی(ک) کو ملزم شاہد وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ391گ ب کے احسن علی کی اہلیہ(ش) کو ملزمان شہباز وغیرہ ، سمندری کے علاقہ لاری اڈا کے قریب حامد کی بھابھی(ت) کو نامعلوم، سمندری کے علاقہ148گ ب نرگس بی بی کی بیٹی(ع) کو ملزمان سرفراز وغیرہ، مرید والا کے علاقہ489گ ب کے زاہد کی بیٹی(ح) کو ملزمان سیف الرحمان وغیرہ اور منصور آباد کے شرافت علی کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔رشید آباد گلی نمبر5کے عرفان کی ساس سے90ہزار کی نقدی، طلائی انگوٹھی، ماڈل ٹائون میں فواد پارک کے قریب نعمت علی سے ایک لاکھ و فون، جواد کلب کے قریب فلک شیر سے14ہزار و بیگ، رشید آباد کے سرفراز انجم سے20ہزار و فون، مدینہ پارک غلام محمد آباد کے ہارون سے15ہزار و فون، گٹ والا پارک کے قریب رستم علی سے20ہزار و فون، بولیدی جھگی کے قریب اظہر وسیم سے15ہزار و فون، ہجویری ٹائون کے اطہر سے نقدی و فون، منصور آباد کے زوہیب سے نقدی وفون، ملک پور کے قریب اسامہ سے10ہزار و فون،2ج ب کے افضل سے نقدی و فون،48ج ب کے حسیب الرحمن سے فون،6ج ب کے نصیب علی سے نقدی و فون، گیماں والا چوک کے قریب دانش سے ایک لاکھ روپے فون چھین لیا،119ج ب کے اشرف کی دکان سے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری،156ر۔ب کے عمران سے7ہزار و فون،185ر۔ب کے ناظر حسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری،164ر۔ب کے عطا محمد کی حویلی سے3بکرے چوری،167ج ب کے عبدالغفور کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،29ج ب کے قریب ندیم سے12ہزار و فون، منصور آباد کے قریب مشتاق سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، عبداللہ کالونی کے فرخ لطیف سے6لاکھ و فون، نیو عبداللہ کالونی کے شہزاد کے گھر سے سامان چوری، ذوالفقار کالونی کے حنظلہ سے نقدی و فون، وارث پورہ کے حسنین سے30ہزار روپے ، طلائی انگوٹھی، یونس ٹائون کے شعیب سے8ہزار و فون، کوٹ عمر فاروق کے قریب شاہد سے نقدی و فون، 132گ ب کے اصغر علی کے زیر تعمیر گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،254ر۔ب کی شمائلہ بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی سامان چوری، ناولٹی پل کے قریب عبدالمنان کی ہمشیرہ نازیہ سے پرس چھین لیا، علامہ اقبال کالونی کے ابو زر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و سامان لوٹ لیا گیا۔ 253ر۔ب کے اشرف کے ڈیرہ سے بکرے چوری،81گ ب کے علی حمزہ سے نقدی و فون چھین لیا،103گ ب کے اعظم کی حویلی سے مویشی چوری،101گ ب کے وقار سے35ہزار و فون چھین لیا،380گ ب کے عبدالمالک کے گودام سے سامان چوری،266ر۔ب کے صدیق سے22ہزار و فون،229ر۔ب کے متین سے نقدی و فون، 72ر۔ب کے قاسم علی سے60ہزار و فون، جھلہ موڑ تاندلیانوالہ کے ساجد علی سے38ہزار و فون، قصبہ تاندلیانوالہ کے الطاف حسین کے ڈیرہ سے مویشی، ٹھٹھہ اسماعیل کے عمران کے ڈیرہ سے سامان چوری،605گ ب کے آصف سے2لاکھ و فون، 600گ ب کے علی شیر سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 514گ ب کے احمد سعید سے نقدی و فون، غوثیہ کالونی سمندری کے قاسم علی کے ڈیرے سے مویشی چوری، 192گ ب کے غلام شمس سے85ہزار و فون، 212گ ب کے عرفان کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،228گ ب کے فریاد سے80ہزار و فون اور 213گ ب کے حمید کے ڈیرہ سے 5بکرے چور لے اڑے۔ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔علاوہ ازیں ضلع کچہری سے ہارون رشید، لکڑ منڈی سے منیر احمد، کلیم شہید پارک سے جمشید، کوہ نور پلازہ سے غلام رسول، غلام محمد آباد نمبر2سے توقیر احمد، شمس آباد کے منیب رضا، 34ج ب کے عثمان، خالد آباد سے شہزاد، محمد آباد کے علی رضا، ستیانہ روڈ پر محمد جمیل، سبزی منڈی سدھار سے اطہر محفوظ، ہائوسنگ کالونی کے حسان قادری، گجر ٹائون کے عمران، 240گ ب کے پرویز گل،629گ ب کے رئوف احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں