سیلاب زدہ علاقوں میں جانی ومالی نقصان بڑی آزمائش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد ،چیئرمین مرزا اشرف مغل ، صدر ینگ ٹریڈرملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائو ںنے کہا کہ تاجر وں کا تعلق ملک کے کسی بھی صوبے اور شہر سے ہوہمارے بھائی ہیں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان انکے دکھ درد میں شامل ہے ا نہوںنے خیبر پختون خواہ میںہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات بہت بڑی آزمائش ہے پاک فوج اور تمام سیاسی ، مذہبی اور تجارتی تنظیموںکی سیلاب سے متاثرین کیلئے امدادی کاوشیں لائق تحسین ہیں تاہم انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت پرزور دیا ہے کہ وہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے سیلاب متاثرینلوغوں اور دکاندار تاجروں کی مدد اور مکمل بحالی کیلئے کوشاں رہے اور متاژہ علاقوں کے مستحق لوگوں تک یقینی امدا د پہنچائی جائے انہوں نے یقین دلایا کہ تاجر برادری متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت اور مسلح افواج سے مکمل تعاون کریگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں