RPOکی عید میلاد النبیۖ کے حوالے سے علماء کیساتھ میٹنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا ریجنل پولیس آفس کمیٹی روم میں عید میلادالنبی ۖکے حوالہ سے علما کرام کے وفد کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کے لیے علما کرام کا کردار لائق تحسین ہے، آرپی او۔ آرپی اوفیصل آبادذیشان اصغر سے علما کرام کے وفد نے کمیٹی روم آرپی او آفس میں ملاقات کی۔وفد میں صاحبزادہ پیر قاری عبدالرحمن نقشبندی سمیت دیگر علما کرام نے شرکت کی دوران میٹنگ ربیع الاول میں امن و امان کے قیام،بین المسالک ہم آہنگی اور معاشرہ میں ایثار اور رواداری کو پروان چڑھا نے جیسے امور زیر بحث آئے۔وفد میں شامل علما کرام نے آرپی او فیصل آباد کو یقین دلایا کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے مثبت کر دار ادا کر تے رہیں گے اور ہر سطح پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔اس موقع پر آرپی او فیصل آبادذیشان ا صغر نے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ اسلام امن،محبت اور ایثار کا پیغام دیتا ہے اور معاشرہ میں بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کے لیے علما کرام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔پر امن فضا قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ،پولیس،علما اکرام اور عوامی نمائندے ایک پیج پر ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے علما اکرام کے تعاون اور امن یک جہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے آخر میں ملک پاکستان کے امن و امان اور سربلندی کے لیے دعاکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں