اسرائیلی فوج کی مشرقی غزہ میں بمباری، مزید 59 فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی مشرقی غزہ میں بدترین بمباری سے مزید 59فلسطینی شہید ہوگئے۔صیہونی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 63ہزار سے تجاوز کرگئی،اسرائیلی حکام کاکہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں فوجی کارروائیاں بڑھیں گی،الزیتون کے علاقے میں حماس اوراسرائیلی فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے،القسام بریگیڈ کاکہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں کیلئے آنیوالے ہیلی کاپٹروں پر بھی فائرنگ کی گئی،حماس سے جھڑپ میں ایک فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے، چارفوجیوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے، جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ انھیں اغوا کر لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس حوالے ہی نیبل پروٹوکول جاری کردیا ہے جس کے تحت فوجیوں کو ہرحال میں اغوا ہونے سے بچانے کیلئے شدید طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے،چاہے اس میں ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ غزہ سے اسرائیلی یرغمالی کی لاش اور دوسرے کی باقیات ملی ہیں، القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے اسرائیلی فوج کے حملوں سے یرغمالیوں کی زندگیوں کوخطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں