FDAکا غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف بھرپورآپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ستیانہ روڈ پر تین غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی اور بھاری مشینری کے ذریعے اپریشن کر کے وہاں تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ افیسر منیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ٹی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم کیے جانے والی ہائوسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو ستیانہ روڈ کے علاقہ میں احمد دین ویلی، گرین ورلڈ سٹی اور ماڈرن سمارٹ سٹی تھری کے ناموں سے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش کی جا رہی تھی جن کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے وہاں عارضی سڑکوں اور چار دیواریوں سمیت دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا اور موقع پر موجود دفاتر کو بھی سیل کر دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں