سیلابی پانی سٹور کرنے کیلئے ڈیمز تعمیر کئے جائیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آبادکے صدر میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ کس قدر ستم ظریفی ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بدترین سیلاب کے باعث سینکڑو ں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا لوگ حکومتوں کی ناقص کارکردگی دیکھ چکے ہیں مگر کھیل اب ختم ہو نا چاہئے اور ملک کی بنیاد ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے عوام کے بڑھتے مسائل ، تکا لیف اور پریشانیوں کے بعد واضح ہو چکا ہے کہ حکومتیںاپنی کارکردگی کے حوالہ سے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں لہٰذا اب وقت کا تقاضا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت پنجاب از خود ذاتی دل چسپی لیتے ہوئے ملک کی بنیاد ٹھیک کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ایک عام آدمی بھی آئندہ وقت کیلئے سیلاب کی تباہ کاریوں کی روک تھام کیلئے اسکا موثر حل چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں