سیلابی ریلوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈیمز کی تعمیر ضروری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب میں سیلابی ریلے ہولناک تباہی لائے بند ٹوٹ گئے کئی دیہات اور فصلیں تباہ ہوگئی نئے پانی کے ذخائر کی تعمیر ضروری ہے ملک لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی بنائی جانی چاہئے حالات متقاضی ہیں کہ آبی گزرگاہوں کی صفائی یقینی بنانے کیلئے قانونی سازی اور سخت اقدامات سے بھی گریز نہ کیا جائے بھارت نے پہلے ستلج، راوی اور چناب میں اچانک پانی کے ریلے چھوڑ کر پنجاب میں اور بعدازاں چکوٹھی پوائنٹ سے آزاد کشمیر میں مزید آبی جارحیت کا مظاہرہ کرکے جو صورتحال پیداکی اس میں سول انتظامیہ اور مسلح افواج نے مل کر بڑی حد تک ریسکیو کا کام مکمل کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں