آئی ٹی برآمدات354ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد(بیورو چیف)ایس آئی ایف سی کی موثر حکمتِ عملی اور عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کے باعث پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 354 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ 12 ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے زیادہ ہیں، کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب نے اہم کردار ادا کیا.اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکانٹس کی حد 35 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی اور ایکوئٹی انویسٹمنٹ ابراڈ اسکیم کے ذریعے برآمدکنندگان کو اپنی وصولیوں کا 50 فیصد بیرونِ ملک سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی جس سے برآمدکنندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔پاکستان سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کی 62 فیصد آئی ٹی کمپنیاں اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکانٹس رکھتی ہیں اور ماہرین کے نزدیک ایس آئی ایف سی اور اسٹیٹ بینک کی یہ سہولتیں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی مسلسل ترقی اور معیشت کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، ایس ائی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا۔354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں