جنگلات کی کٹائی،لکڑی کی نیلامی پر پابندی عائد

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نوازنے درختوں کی نیلامی کی آڑمیں جنگلوں کی کٹائی کادھندہ بند کر دیا۔ پنجاب کے تمام جنگلات کی کٹائی اورلکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائدکر دی گئی، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارجنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنیکا بڑا فیصلہ کیا گیا۔ جدیدٹیکنالوجی اورمیپنگ کی مددسے نئے اورشفاف قواعدوضوابط بنائے جائیں گے۔ جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا، نیلامی کے نام پر جنگلات کے درخت بے رحمی سے کاٹ لئے جاتے تھے۔ جنگلات کے تحفظ وفروغ کے ماہرین کا وزیراعلیٰ پنجاب کے دلیرانہ فیصلہ کاخیرمقدم کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے ڈائریکٹر جنرل کوحکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، حکومتی حکم نامہ کے مطابق ہرقسم کی لکڑی کی نیلامی پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔ وزیراعلیٰ نے اقدام جنگلات کے تحفظ اورزمین کوکٹائو سے محفوظ بنانے کیلئے کیا۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں