ڈاکوؤں،چوروں نے گوجرہ میں”ات مچا دی”عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے سپیشل برانچ ملازم سے ہزاروںروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔جبکہ چوروں نے ایک گھر کا صفایاکر دیا ۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر359ج ب کاعمران اکبرسپیشل برانچ کا ملازم جو اپنی سپیشل ڈیوٹی کیلئے موٹر سائیکل پر سوار اڈا چراغ آباد جا رہاتھاکہ چک نمبر337ج ب کے قریب جا رہاتھاکہاس کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 25 ہزاروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیااورچک نمبر 335ج ب کے عمران کے اہل خانہ رات کے وقت میں سوئے ہو ئے تھے کہ نامعلوم چور اس کے گھر میں داخل ہو ئے اور گھرکی تلاشی لیتے ہو ئے وہاں سے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے نقدی وقیمتی دو عددموبائل چوری کر کے فرارہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں