کمالیہ(نامہ نگار)فلڈ ریلیف آپریشن کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر بھی سیلاب متاثرین کے درمیان موجود رہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کمالیہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔دورے کے دوران متاثرین سے سہولیات کی دستیابی کے بارے استفسار کیا گیا ، جس پر متاثرہ افراد نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کا بروقت طبی سہولیات اور معیاری کھانے کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر متاثرہ عوام اور ان کے مویشیوں کے لیے چارے سمیت قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کو ٹینٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے اور عوام کو کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔




