7سالہ بچہ کھیتوں میں کھیلتے ہوئے ٹریکٹر کے ورٹاویٹر کے نیچے آکر جاں بحق

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ تاج کالونی میں افسوسناک حادثہ، 6/7 سا لہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ تاج کالونی کا رہائشی کمسن بچہ جنید ولد جمشید گھر کے قریب کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ کھیل کے دوران ٹریکٹر کے روٹاویٹر کے نیچے آ گیا، جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ شاہد پنوں بمعہ عملہ موقع پر پہنچے۔ ورثا بھی موقع پر موجود تھے۔ جاں بحق بچے کے والد جمشید نے پولیس کو تحریری اور ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اتفاقیہ حادثہ ہے اور وہ کسی قسم کی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں