گوجرہ میں ڈاکوئوں’ چوروں کی مختلف وارداتیں

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اورچوروں نے مختلف وارداتوں میں لوگوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ طیب عارف موچیوالہ روڈعزیز کالونی کے پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوا کر نکلاتو اس کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے موٹر سائیکل وغیرہ چھین لی او ر کامیاب واردات کے بعد فرارہوگئے ۔علاوہ ازیں چک نمبر274ج ب کاحماد علی اپنی کار نمبرLEA.1248پر سوارہو کرجھنگ روڈ پرنجی ہسپتال آیا اور کار باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیاکہ جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چوروں نے اس کی کار چوری کر لی۔دریں اثناء ماڈل سٹی کے دلبر حسین نے اپنی موٹر سائیکل نمبر7339ایف ڈی ایل اپنی دکان کے باہر کھڑی کی اور کام میں مصروف ہو گیا کہ اس دوران نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔جبکہ چک نمبر98ج ب کے رزاق کے ڈیرہ سے چوروں نے قیمتی دو عددمویشی چوری کر لئے۔ اور چک نمبر337ج ب کے محمد افضل کی 2لاکھ50ہزارروپے مالیتی بھینس چوروں نے حویلی سے چوری کر لی اورملزمان کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدراور نواں لاہور پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں